کراچی ،ڈیفنس میں گھر سے صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد

میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کو گولیاں لگی ہیں، کمرے کا دروازہ توڑ کر دونوں کی لاشیں نکالی گئیں ،ذرائع سن2013 کے عام انتخابات میں میر ہزار خان بجارانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 16 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

جمعرات 1 فروری 2018 17:00

کراچی ،ڈیفنس میں گھر سے صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) ڈیفنس کے علاقے میں گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ فریحہ رزاق کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک گھر سے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملی ہیں۔ صوبائی وزیر کے پرائیوٹ سیکریٹری اللہ ورایو نے تصدیق کی ہے کہ میر ہزار خان بجارانی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کو گولیاں لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق اہل خانہ کا بتانا ہے کہ کمرے کا دروازہ توڑ کر دونوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ون فائیو پر اطلا ع ملی تھی کہ ایک گھر سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

میر ہزار خان بجارانی1974 اور 1977میں سندھ کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1988 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

وہ مسلسل چار انتخابات سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ان کے صاحبزادے بھی رکن اسمبلی تھے۔سن2013 کے عام انتخابات میں میر ہزار خان بجارانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 16 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت کا قلمدان تھا۔میرہزار خان بجارانی جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔مرحوم پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تھے۔

میر ہزار خان بجارانی کا تعلق کرم پور تعلقہ تنگوانی ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تھا۔ وہ وزیر تعلیم اور وزیر صنعت و پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم نے 1966 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، افسوسناک اطلاع کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماان کے گھر پہنچ گئے