شاہ زیب قتل کیس،شاہ رخ جتوئی کو ملزمان سمیت گرفتار کرنے کا حکم

تینوں ملزمان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے،سپریم کورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 فروری 2018 15:47

شاہ زیب قتل کیس،شاہ رخ جتوئی کو ملزمان سمیت گرفتار کرنے کا حکم
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1فروری 2018ء)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شاہ زین قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ جتوئی کوتمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تمام ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ 2ماہ میں مقدمے کا فیصلہ کرے۔جب کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات کو بھی بحال کر دیا گیا۔شاہ رخ جتوئی کو اپنے دونوں ساتھیوں سمیت احاطہ عدالے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے نوجوان شاہ زیب خانزادہ کو کراچی میں قتل کیا تھا۔