پاک بھارت تھر ایکسپریس کی توسیع کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد بھارت جانے والے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ریلوے ہیڈ کواٹر کے احکامات کے بعد کراچی حیدر آباد اور میرپورخاص سے بھارت جانے والے مسافروں کیلئے بکنگ کا عمل شروع

جمعرات 1 فروری 2018 16:10

پاک بھارت تھر ایکسپریس کی توسیع کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد بھارت جانے ..
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان تھر ایکسپریس کی توسیع کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد بھارت جانے والے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ریلوے ہیڈ کواٹر کے احکامات کے بعد کراچی حیدر آباد اور میرپورخاص سے بھارت جانے والے مسافروں کے لیے بکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا دو فروری کو انٹر نیشنل تھر ایکسپریس کراچی سے معمول کے مطابق چلائی جائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین چلنے والی انٹر نیشنل تھر ایکسپریس ٹرین کا دس سالہ معاہدہ31جنوری 2018کو ختم ہو رہا تھا جس کے بعد کراچی حیدرآباد میرپورخاص سے ریلوے ہیڈ کواٹر کے احکامات پر تھر ایکسپریس کی بکنگ کو بند کر دیا گیاتھا جس کے سبب دونوں ممالک کے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور 31جنوری کے بعد تھر ایکسپریس کے زریعے سفر کرنے والے مسافرشدید پریشانی کاشکار تھے تاہم گزشتہ روز دونوں ممالک کے حکام کے مابین اسلام آباد میں تھر ایکسپریس کا دوبارہ چلانے کے لیے تین سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدہ طے پانے کے بعد میرپورخاص ڈویژن کے شہروں مٹھی اسلام کوٹ چھاچھرو عمرکوٹ نوکوٹ کھپرو سمیت دیگر شہروں کے رہنے والے ہندو کمیونٹی کے افراد نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :