کراچی کے لوگوں کو امن فراہم کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا ،نواز شریف

پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہے اور ووٹ کا تقدس پامال ہونا چاہے،کراچی کو ایسا شہر بنا دیں گے کہ دنیا کو دیکھا دیں گے، خیبر پختوانخوا پولیس ابھی تک اسماء کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکی

جمعرات 1 فروری 2018 15:18

کراچی کے لوگوں کو امن فراہم کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا ،نواز شریف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1فروری 2018ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر میں 4سالوں میں مثالی ترقی ہوئی کیونکہ ہم کراچی کا امن واپس لائے ہیں 2013اور2017کے کراچی میں واضح فرق نظر آ رہا ہے ، پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہے اور ووٹ کا تقدس بھی پامال ہونا چاہے اور ہر صورت میں انصاف کا بول بالا ہونا چاہے،اانہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے چپے چپے پر بد امنی تھی،کراچی میں پینے تک کا پانی نہیں مل رہا تھا جگہ جگہ دھول اڑ رہی تھی ،کراچی میں جب بچے اسکول جاتے تھے تو مائیں ڈرتی تھیں کہ ہمارے بچے کے ساتھ کوئی جانی حادثہ پیش نہ آ جائے ،میں جب بھی کراچی آتا تھا بڑی تکلیف ہوتی تھی ،کراچی میں امن کی بحالی کے لئے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تا کہ ہم لوگوں کو امن فراہم کر سکیں اب کراچی میں کافی امن ہو چکا ہے اور اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو ایسا شہر بنا دیں گے کہ دنیا کو دیکھا دیں گے ہمیں کراچی اتنا ہی عزیز ہے جتنا لاہور ہے،پورٹ قاسم میں بہت بڑاپراجیکٹ شروع ہوا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں حکومت پی ٹی آئی کی ہے لیکن خیبر پختوانخوا میں بھی سڑکیں اور موٹر وے اور بجلی کے کارخانے ہم لگا بنا رہے ہیں جبکہ وہاں پر ایک ٹکے کی بجلی نہیں بنائی گئی کہتے تھے ہم 2سو ارب درخت لگائیں گہ لیکن وہاں پر 200درخت نظر نہیں آ رہے کتنے دکھ کی بات ہے کہ خیبر پختوانخوا پولیس ابھی تک اسماء کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکی ،لیکن مجھے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نکال دیا گیا ،کیونکہ میں آج تک سیاست نہیں لوگوں کی خدمت کی ہے ،اور ہم نے ملک میں جو خدمت کی وہ نظر بھی آ رہی ہے لیکن افسوس کے ساتھ مجھے خیالی فیصلے پر نکالا گیا لیکن انہوں نے چار سال میں جو کام کیا وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہا ہم آئندہ ووٹ لے کر کراچی کے لئے بہت کام کریں گے لیکن میری اس نا اہلی کو قوم کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی کراچی والو ں آپ 2018میں ووٹ سوچ سمجھ کر دینا ۔