پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت ، اوگرا کو نوٹس جاری

قیمتوں میں اضافہ بے بنیاد ، کمی کا حکم دیا جائے ،اضافی سیل ٹیکس وصولی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ‘ درخواست گزار کی استدعا

جمعرات 1 فروری 2018 15:14

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بے بنیاد ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیل ٹیکس وصولی کے باعث ہے اور اس پر 15فیصد سے زائد اضافی سیل ٹیکس غیرآئینی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کے اضافی سیل ٹیکس وصولی کو کالعدم قرار دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔جس پر فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور اوگرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3سے 6روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :