سعودیوں نے کھڑے پیر شریف برادران سے ایک ارب ڈالرز نکلوائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 فروری 2018 13:42

سعودیوں نے کھڑے پیر شریف برادران سے ایک ارب ڈالرز نکلوائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے آفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ سعودی حکومت نے کھڑے پیر شہباز شریف سے ایک ارب ڈالر وصول کیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بیوروکریسی کے کہنے پر ہوا ہے ، اور ایک نہیں ایک درجن لوگ ہیں جنہوں نے بیانات دئے ہیں۔ ان کے بیانات کا بھی اسی طرح فرانزک تجزیہ ہوا جیسا زینب قتل کیس میں عمران کا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کہتےہیں ہمیں عدالتوں میں کیوں بلایا جا رہا ہے؟ مسئلہ پندرہ سو ارب کا ہے اور چوبیس ارب ڈالر جو سی پیک کے تحت آئے اور گئے اس کا بھی حساب ہو گا۔ ان پیسوں کو انہوں نے اپنے ہی عزیزوں میں باںٹ دیا۔پندرہ سو ارب روپیہ جو پنجاب میں لگنا تھا اسے لاہور میں لگا دیا گیا ۔ اتنے پیسوں میں پورا لاہور 5 مرتبہ نیا بن سکتا تھا لیکن ان سے آدھا بھی نہ بن سکا۔ آفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ سعودیوں نے ان سے بہت کچھ نکلوایا ہے ایک ارب ڈالرز تو کھڑے پیر ان سے وصول کیے گئے جبکہ مزید معاملہ زیر تفتیش ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :