زرداری ہاﺅس پر چھاپہ مارا جائے تو راﺅ انوار مل جائیں گے۔عابدشیرعلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 فروری 2018 13:36

زرداری ہاﺅس پر چھاپہ مارا جائے تو راﺅ انوار مل جائیں گے۔عابدشیرعلی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری۔2018ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے راہنما اور وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ زرداری ہاﺅس پر چھاپہ مارا جائے تو شاید معطل ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ راﺅ انوار قاتل اور ڈاکو ہیں اور انہوں نے بے گناہ نوجوان کو قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں گندگی کو صاف کیا جائے گا، پیپلزپارٹی نے جو کرپشن کی اور لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ان سب کا احتساب کیا جائے گا۔عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے ایان علی کے ذریعے سندھ کے عوام کے پیسے ملک سے باہر بھیجے اور وقت آگیا ہے کہ لوگ ان لوگوں کے خلاف علم بلند کریں۔