آصف زرداری کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ ڈالا ‘ خواجہ سعد رفیق

افسوس ہے کراچی کو سنبھالنے کی بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا

جمعرات 1 فروری 2018 14:38

آصف زرداری کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ ڈالا ‘ خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ ڈالا ہے ، افسوس ہے کہ کراچی کو سنبھالنے کی بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کچھ دیر پہلے کراچی آمد ہوئی ہے اور شاہراہ ِ فیصل سے گزرتے ہوئے ہر طرف غلاظت اور ملبے کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں-عروس البلاد کراچی ملبے اور کچرے سے اٹا پڑا ہے ، زرداری صاحب !آپکی حکمرانی نے شہر ِقائد کواجاڑ ڈالا، افسوس ہے کہ اسے سنبھالنے کی بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم وکرم پر چھوڑے رکھا ۔