بلاول ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے تو راؤ انوار مل جائے گا‘

سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں، عوام کے اربوں ہڑپ کر چکے ہیں ‘ایک ایک پائی کا حساب لیں گے‘ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا‘کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے‘نہال ہاشمی کو ان کے نازیبا کلمات کی سزا ملی‘ جس دن انہوں نے توہین عدالت کی اسی روز نواز شریف نے ایکشن لیا تھا وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 1 فروری 2018 14:30

بلاول ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے تو راؤ انوار مل جائے گا‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اگر بلاول ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے تو راؤ انوار مل جائے گا‘سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں، عوام کے اربوں ہڑپ کر چکے ہیں ‘ایک ایک پائی کا حساب لیں گے‘ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا‘کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے‘نہال ہاشمی کو ان کے نازیبا کلمات کی سزا ملی‘ جس دن انہوں نے توہین عدالت کی اسی روز نواز شریف نے ایکشن لیا تھا۔

وہ جمعرات کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کو ان کے نازیبا کلمات کی سزا ملی، جس دن انہوں نے توہین عدالت کی اسی روز نواز شریف نے ایکشن لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار معصوم لوگوں کا قاتل ہے۔ بلاول ہائوس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں راؤ انوار مل جائے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں، عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں تاہم ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، پیپلز پارٹی کو وقت دیا اب قوم ان کا احتساب کرے۔

انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔وزیر مملکت توانائی نے کہا کہ میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔