نامور اداکار ڈیوین جانسن موسیقی کے بھی شوقین نکلے

جمعرات 1 فروری 2018 12:49

نامور اداکار ڈیوین جانسن موسیقی کے بھی شوقین نکلے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) نامور ہالی وڈ اداکار اور مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈیوین جانسن المعروف ’دی راک‘ نے موسیقی کے میدان میں بھی اپنی دلچسپی دکھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوین نے اپنے پیروں کی مدد سے فرش پر بنا دیوہیکل پیانو بچا کر اپنی ایک اور صلاحیت مداحوں کے سامنے پیش کی اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیااکائونٹ پر اًپ لوڈ کر دی جسے ان کے چاہنے والوں نے بے حد سراہا۔اپنے بچپن کا خواب پوا کرتے ہوئے ڈیوین نے اپنا پسندیدہ گانے کی دھن پیانو پر بجائی اور خوب داد پائی۔

متعلقہ عنوان :