قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

جمعرات 1 فروری 2018 12:47

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل جمعہ کو گیارہ بجے پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کے کمیٹی روم کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین چوہدری بلال ورک کریں گے ۔اجلاس میں ایل این جی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ بجٹ سفارشات 2018-19ء پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔