بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 فروری 2018 11:30

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری۔2018ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی،پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

(جاری ہے)

بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی،جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق ،بھارتی فوج نے صبح 8بجے فائرنگ اور گولہ باری کی،پاک فوج نے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔