نوازشریف 2روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 فروری 2018 11:08

نوازشریف 2روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری۔2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 2روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، گورنر سندھ محمد زبیر اور مسلم لیگ (ن )کی مقامی قیادت نے نوازشریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم کے ایئرپورٹ سے باہر نکلنے ہی کارکنوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نواز شریف اپنے دورے کے دوران مسلم لیگی عہدے داروں، وکلا، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔نواز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی میں جاری گرین لائن بس پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ الیکشن سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :