ایک ہی دن میں دوسرا شدید زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 فروری 2018 00:28

ایک ہی دن میں دوسرا شدید زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ..
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جنوری2018ء) ایک ہی دن میں پاکستان میں دوسری مرتبہ شدید زلزلہ آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 2 مرتبہ پاکستان زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ بدھ کی صبح کو ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 6 سے زائد بتائی گئی جس کے باعث عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ جبکہ اب بدھ کے روز ہی رات گئے دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آئندہ چند روز میں مزید زلزلے آنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ ایس تناظر میں عوام کو محتاط رہنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔ جبکہ متعلہ اداروں کو ہائی الرٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :