جیل سے فرار قیدی اپنے ساتھ گھر کا پکا کھانا لاتے ہوئے جیل واپسی پر پکڑا گیا
امین اکبر بدھ 31 جنوری 2018 23:55
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے وفاقی جیل کے ایک قیدی کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ گھر کے پکے ہوئے کھانے کے بیگ کے ساتھ واپس جیل آ رہا تھا۔
جیفرسن کاؤنٹی کے شیرف آفس نے بتایا کہ ان کے ڈپٹی کو خبر ملی کہ کچھ قیدی فیڈرل کوریکشنل کمپلیکس، بیومونٹ سے فرار ہوکر جانوروں کے قریبی فارم میں جاتے ہیں اور وہاں سے غیر قانونی چیزیں لاتے ہیں۔
نارکوٹکس انویسٹی گیٹر اور یو ایس مارشل نے مشترکہ طور پر نگرانی شروع کردی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی فارم میں ایک بیگ پھینک گئی۔ اس کے بعد 25سالہ قیدی ، جوشوا ہانسن، کو وہاں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس نے بیگ اٹھایا اور واپس جیل کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔ جب اسے پکڑا گیا تو بیگ میں غیر قانونی چیزوں کے علاوہ گھر کا پکا ہوا کھانا بھی تھا۔
اس بیگ میں میریجوانا، تین بوتل برانڈی، ایک بوتل وہسکی، تمباکو، سنیکس اور پھل بھی تھے۔جوشوا کو جیل سے فرار ہونے اور میریجوانا اپنے پاس رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیاگیا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.