ایک شخص کا غیرقانونی طور پر گاڑی پارک کرنے والے سے قانونی انتقام

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 جنوری 2018 23:55

ایک شخص   کا غیرقانونی طور پر گاڑی  پارک  کرنے والے سے قانونی انتقام

شمالی لندن میں ایک شخص نے 1200 پاؤنڈ سالانہ  فیس ادا کر کے اپنے آفس کے باہر پارکنگ کی  جگہ لی مگر ایک دوسرا شخص اس کی جگہ پر اپنی گاڑی کھڑی کرنے لگا۔ اس شخص نے پرچی لکھ کر بھی غیر قانونی گاڑی پارک کرنے والے کےلیے چھوڑی مگر وہ باز نہ آیا۔ ایسی صورت میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ پارکنگ کمپنی کو بلاتا اور اُن سے مسئلہ حل کراتا لیکن اس نے بھی غیر قانونی  طور پر گاڑی پارک کرنے والے کو مزہ چکھانے کا پروگرام بنایا۔


اس شخص نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ جب دس دن گزر گئے اور وہ باز نہ آیا تو میں نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔ اس نامعلوم شخص نے اپنے بھائی کی گاڑی لی، جو چھٹیوں پر گیا ہوا تھااور  جمعے کی شام کو  غیرقانونی طور پر پارک کی ہوئی گاڑی کے سامنے کھڑی کر دی۔

(جاری ہے)

اس گاڑی نے غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑی کا راستہ بند کر دیا۔اس کے بعد اس شخص نے پارکنگ کمپنی کو فون کیا اور اپنے بھائی کی گاڑی کا نمبر بتا کر کہا  جب تک وہ پارک کھڑی ہے کوئی اسے چھونے بھی نہ پائے۔


سوموار کو وہ شخص کام پر گیا تو اس دیکھا کہ غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کرنے والا شخص پارکنگ کمپنی کے افسر پر چیخ رہا ہے، جس نے اس پر 100پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا تھا۔ جرمانے کی  وجہ یہ تھی کہ  ا س کی گاڑی غلط پارک تھی اور اس نے ہٹائی بھی نہیں تھی۔ پارکنگ کمپنی اس کے سامنے  قانونی طور پر کھڑی گاڑی کو ہٹانے کی مجاز نہیں تھی۔
اس دوران وہ شخص اپنے دوست کی پارکنگ کی جگہ استعمال کرتا رہا۔

اگلے دن پارکنگ کمپنی نے پھر غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کرنے والے کو 100 پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔ ایسا ایک ماہ تک ہوتا رہا۔ اس دوران غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کرنے والے کو 2000  پاؤنڈ جرمانہ   ادا کرنا۔ ایک ماہ بعد جب اس  شخص نے اپنے بھائی کی گاڑی ہٹائی تو غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کرنے والا وہاں سے ایسا گیا کہ مڑ کر بھی وہاں نہیں دیکھا۔

متعلقہ عنوان :