جیکب آبادپولیس کیجانب سے تھانہ ٹھل بی سیکشن کی حدود میں دیہی علاقوں میں آپریشن، 5 مشکوک افراد گرفتار

بدھ 31 جنوری 2018 23:41

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) جیکب آبادپولیس نے تھانہ ٹھل بی سیکشن کی حدود میں دیہی علاقوں میں آپریشن کر کے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ، پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ کی ہدایات پہ تھانہ ٹھل بی سیکشن کے دیہی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے پولیس آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹھل بی سیکشن سب انسپکٹر نثار عالم ابڑو کی نگرانی میں انچارج پولیس چوکی جونگل کے پولیس اسٹاف آپریشن میں حصہ لیا اور 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ ٹھل بی سیکشن پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :