جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 2فروری جمعتہ المبارک کو اوباڑو اسٹیڈیم میںروحانی اجتماع منعقد ہو گا

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس ترجمان ڈاکٹر سعیداعوان کے اعلامیہ کیمطابق جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 2فروری بروز جمعتہ المبارک 10 بجے دن کو اوباڑو اسٹیڈیم میںروحانی اجتماع منعقد ہو گا، اس موقع پرجماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و سلسلہ نقشبندیہ، طاہریہ کے سالار خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف سجن سائیں خصوصی خطاب کریںگے جبکہ دیگر مقررین نے مفتی عزیز الرحمن طاہری، مولانا عبیداللہ ڈاہری، بھی خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

سندھ کے مشہور نعت خواں قربان علی ناریجو طاہری ثناء خوانی کرینگے۔ اجتماع میں جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیداران، خلفائے کرام، علمائے کرام، بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :