پی ایف یو جے اور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافی کیخلاف مقدمہ درج کیا جانے کی مذمت

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ظہیر خان لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار، سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، نائب صدر سلیم سہتو، جوائنٹ سیکریٹری رابعہ بھٹی، فرقان کھوسو، خازن جلال بھیو ، پریس سکریٹری مجیب ورند ، عبدالغفور شیخ و دیگر نے میر پور ماتھیلو میں صحافی قاسم کلوڑ اور ان کے اہل خانہ پر کیس داخل کرایا جانے کی سخت مذمت کی ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص سندھ میں صحافیوںکیساتھ نا انصافیاں اور ذیادتیاں کی جا رہی ہیں، گھوٹکی پولیس کی جانب سے صحافی اور اسکے گھر والوں کیخلاف جھوٹا کیس داخل کیا گیا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کیساتھ نا انصافیوں ذیادتیوںکو برداشت نہیں کیا جائیگا، انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافی قاسم کلوڑ کیخلاف درج کیس کانوٹس لیا جائے اور کیس خارج کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں صحافی سراپا احتجاج بن جائیگی۔