سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہمایوں جیم خانہ میں انٹر اسکول کالجز تھروبال کے فائنل میچ کا انعقاد

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہمایوں جیم خانہ میں انٹر اسکول کالجز تھروبال کے فائنل میچ منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تھروبال کے فائنل میچ میں ڈی ایم بی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سکھر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پرانہ سکھر کو شکست دیکر فائنل میچ جیت لیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر حاجی جاوید میمن،زبیر کریم، شعبان میرانی، اسلم شیخ، خادم حسین، سندھ اسپورٹس بورڈ کے کوچ اور آرگنائیزر امان اللہ مغل، منظور کھوکھر سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے پہلی، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالی اسکول کی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسکول اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیںطالبات میںکھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے،کھیلوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کی جسمانی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، طالبات نے عمدہ کھیل پیش کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ کھیلوں کے مقابلے میں بھی لڑکوں سے کسی بھی طور پر پیچھے نہیں، آج طالبات کا عمدہ کھیل دیکھ کر یقین ہو چکا ہے کہ یہ طالبات ملکی سطح پر کھیل کر اپنے ملک اور سکھر شہر کا نام روشن کرینگی۔

و الدین اور اساتذہ کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :