ایس ڈی اے کے عہدیداران کا ڈھکروڈ کا دورہ ، ترقیاتی مرمتی کام کی جلد تکمیل کا مطالبہ

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے دیگر رعہدیداران کے ہمراہ ڈھک روڈ کا دورہ کیا اور جاری تعمیر ومرمتی کام کا جائیزہ لیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے غلام مصطفی پھلپوٹو،رضوان قادری،زبیر قریشی، شبیر میمن، ڈاکٹر سعید اعوان، آغا محمد اکرم دانی، غلام حیدر راجپوت، عدنان انصاری ، شفیق الرحمن قریشی، رمضان عباسی، حمید سومرو، عمیش چاولہ و دیگرہمراہ تھے، اس موقع پر ڈھک روڈ کے تاجروں نے حاجی محمد جاوید میمن کو ترقیاتی منصوبوں میں سست رفتاری کے حوالے سے بتایا کہ یہاں عوام کو آنے جانے میں تکلیف کا سامنا ہے، آئے دن لوگ گندے پانی میں گر جاتے ہیں موٹر سائیکلیں گٹروں میں گر جاتی ہیں،ایس ڈی اے کے چیئرمین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سست رفتاری سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے تاجر برادری کو بھی زیادہ نقصان ہو رہا ہے ، انہوں نے مرمتی کام کو جلد مکمل کیا جانے کا مطالبہ کیا۔