سکھر پولیس نے مغوی طالبعلم کو بازیاب کر الیا

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) سکھرپولیس نے اغوا کاروں سے مقابلے کے بعد گیارہویں جماعت کے مغوی طالب علم عدنان ولد محمد شریف جلالی کو بازیاب کرالیا، پولیس ترجمان کیمطابق طالبعلم کو 27 جنوری کو روہڑی سے پنوعاقل جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا،پولیس نے اطلاع کے بعد پنوعاقل تھانہ میں اغواء کا مقدمہ میں درج کر لیا تھا، جبکہ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے مغوی کی بازیابی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں، اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سکھر پولیس نے پنجاب ظاہر پیر کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا ،ملزمان بچے کو لاہور لے جا رہے تھے کہ پولیس نے راستے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے ساتھ اغواء کاروں کا محاصرہ کر لیا ، پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اور مقابلہ کے نتیجے مغوی طالب علم کو بازیاب کرالیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :