روڈ حادثہ میںنوجوان جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئے

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) سکھر بائی پاس کے نزدیک روڈ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق اور خاتون زخمی ہو گئے ،ایدھی انفارمیشن سینٹر کے مطابق ٹاؤن شپ کے گیٹ نمبر 3 پر موٹر سائیکل اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جانبحق اور خاتون شدید زخمی ہو گئے، زخمی خاتون اور جانبحق ہونیوالے کی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے قریبی سندھ رینجر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :