انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ، ملک کی بہتری جمہوریت کے تسلسل میںہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری

بدھ 31 جنوری 2018 23:40

سکھر۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وہ ملک کے آئینی ادارے کے ڈپٹی چیئرمین ہیں اور ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ، ملک کی بہتری جمہوریت کے تسلسل میں ہے ،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز پنوعاقل میںجے یو آئی کے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرجے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو ،سابق وزیر اعلیٰ کے پی و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی، وفاقی وزیر ڈاک خانہ جات سید امیر الزماں ،مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا محمد صالح انڈھڑ، مفتی سعود افضل، مولانا غلام اللہ ھالیجوی ،مفتی حماد اللہ شاہ، امداد اللہ پھلپوٹو، حافظ عبدالحمید مھر سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا، مولانا عبدالغفور حیدری نے مذید کہا کہ سی پیک کو مکمل کرنے کے لیئے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے، سی پیک منصوبے سے ملک کی تقدیر تبدیل ہوجائے گی، انہوںنے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے دروازے کھلے ہیں اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو تمام ساتھیوں کی مشاورت سے اتحاد میں شامل کریں گے، انہوں نے مذید کہا کہ بہت سے لوگ خواب دیکھ رہے رھے قسمیں اٹھا رہے تھے کہ پارلیمینٹ چند دن کی مہمان ہے نہ صرف انہوں نے قسمیں اٹھائیں بلکہ پارلیمنٹ پر لعنت بھی بھیجی جس پارلیمنٹ میں وہ بیٹھتے ہیں اور وہاں سے تنخواہ لیتے اسی پر لعنت بھیجتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیئے ، جمہوریت کے خلاف خواب دیکھنے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ ہی تبدیل کردیا، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کی لاشیں اٹھانے کے لیئے کفن تک نہیں ہے ، سندھ حکومت نے کراچی سے کشمور تک شہروں کو موئن جو دڑو بنا دیا ہے ، انکاکہنا تھا کہ بلاول کو پتہ ہونا چاہیئے کہ پاکستان کے معاشرے کے وارث علمائے کرام ہیں، سابق وزیر اعلیٰ کے پی و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے بن چکی ہے آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے مذھبی جماعتوں کی حکومت قائم کریں گے، وفاقی وزیر ڈاک خانہ جات سید امیر الزماںنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے غیو عوام نے جے یو آئی پر اعتماد کیا ہے ،اس موقع پر میر مبین خان بلو میر زکریہ خان بلو سمیت ایک سو برادریوں کے معززین نے جی یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :