بلوچستان کے مختلف علا قو ں میں حادثات،5افراد جا ں بحق،10افراد زخمی

بدھ 31 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ۔31 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) مستونگ کے لکپاس کے قریب تیز رفتار کوچ کو حادثہ 4چار افراد جا ں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی لیو یز کے مطابق مستونگ لکپاس کے قریب تیز رفتار کو چ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک کا راور ٹریکٹر میں تصادم ہو ا اور کوچ بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں عبد الکریم سمیت چار افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ زخمیو ں میں بابوولی محمد آ غا محمد محمد مراداور مقبول شامل ہیں لیو یز اور سیکو رٹی فورسز نے جا ئے وقوع پر ہی پہنچ کر لا شوں اور زخمیو ں کو فوری طورپر کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں زخمیو ں کو طبی امداد دی جارہی ہے دراثنا ء بلوچستان کے علا قے قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتاری کے با عث گاڑی کو حادثہ ایک خواتین جا ں بحق جبکہ تین افراد زخمی لیو یز نے فوری طور پر لا ش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہا ں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے دراثنا ء ڈیر ہ مراد جمالی کے قریب بختارآ با د میں تیز رفتاری کے با عث گاڑی الٹنے سے دوافراد زخمی ہو گئے لیویز نے زخمیو ں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہا ں زخمیو ں کو طبی امداد دی جا رہی ہے زخمیو ں میں راجہ خان اور طارق شامل ہیں

متعلقہ عنوان :