وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کا صوبائی وزیر تعلیم طاہرمحمود خان کے برادرنسبتی سردار غلام علی خان کے انتقال پرا ظہار افسوس

بدھ 31 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ۔31 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے صوبائی وزیر تعلیم طاہرمحمود خان کے برادرنسبتی سردار غلام علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے