محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں؛سیکرٹری صحت بلوچستان جاوید انور شاہوانی

بدھ 31 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ۔31 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) سیکرٹری صحت بلوچستان جاوید انور شاہوانی نے کہاکہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں فرائض میں غفلت اور غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی صوبے کے عوام کیلئے جلد صحت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا جائیگا صوبے کے مختلف اضلاع میں ہسپتالوں کو جدید سہولیات فراہم کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نعمت اللہ ظہیر نے سیکرٹری ہیلتھ کو ڈسٹرکٹ پشین میں ڈائیلائز سینٹر کے عدم قیام سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گنجان آبادی پر مشتمل ڈسٹرکٹ پشین میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی بڑھتی جارہی ہے پشین میں ڈائیلاسز سینٹر کے قیام سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ صوبے کے غریب مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور ہسپتالوں سے ادویات کی قلت کا خاتمہ ہمارا مشن ہے سول ہسپتال پشین میں جلد ڈائیلاسز سینٹر قائم کرکے مختلف حلقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جائینگے

متعلقہ عنوان :