لاہور ، ہمارے پانچ فروری کے جلسے کیلئے جاری این او سی میں شرط رکھی گئی کہ عدلیہ، فوج اور آئینی منصب کے خلاف تقاریر نہیں کرنی،قمرزمان کائرہ

ہم پر تو پنجاب حکومت قدغن لگا رہے ہیں خود نواز شریف فوج اور عدلیہ پر الزام لگا رہے ہے اور گالیاں دے رہے ہیں،صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

بدھ 31 جنوری 2018 23:08

لاہور ، ہمارے پانچ فروری کے جلسے کیلئے جاری این او سی میں شرط رکھی گئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) صدر وسطی پنجاب پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پانچ فروری کے جلسے کیلئے دیئے گئے این او سی میں شرط رکھی گئی کہ عدلیہ، فوج اور آئینی منصب کے خلاف تقاریر نہیں کرنی، ہم پر تو پنجاب حکومت قدغن لگا رہے ہیں خود نواز شریف فوج اور عدلیہ پر الزام لگا رہے ہے اور گالیاں دے رہے ہیں۔

شادی پورہ کے علاقے میں ملک امتیاز شا ہد کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ شہباز شریف خود سے وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں، نواز شریف ان کو جلسوں میں ساتھ لے جانے کی بجائے مریم کو ساتھ لیے پھرتے ہیں، میاں صاحب پہلے مغلیہ خاندان کے اندر پڑی دڑاروں سے نمٹ لیں۔5فروری کے جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں جاری کردہ این او سی میں شرط رکھی گئی ہے کہ عدلیہ فوج اور آئینی منصب کے خلاف تقاریر نہیں کرنی، ہم نے کبھی عدالتوں کے خلاف بیان بازی نہیں کی، نواز شریف پاکستان توڑنے کی دھمکیاں لگا رہے ہیں، ان کو کون روکے گا،کیا یہ سلطنت شریفیہ بن گیا ہے، شریف برادران اگلے فیصلے کے بعد عملی طور پر عدالتوں پر حملے کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد اور دیگر بلوچستان میں پی پی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں ، جو جماعت زندگی بھر ہارس ٹریڈنگ کر کے ایجنسیوں کی ذریعے چلتی رہی وہ ہم پر الزام لگا رہی ہے ۔