وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 31 جنوری 2018 23:04

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سماجی واقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔