Live Updates

تحریک انصاف کا اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

عمران خان نے منظوری دے دی

بدھ 31 جنوری 2018 22:58

تحریک انصاف کا اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے 2 امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کیلئے اعظم سواتی اور پنجاب سے چودھری سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینیٹ ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشنز کیلئے 30 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو زیادہ درخواستیں خیبر پختونخوا سے موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے 7 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑ توڑ کیلئے تحریک انصاف کے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق، شریف فیملی کے خلاف زیرسماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور حدیبیہ پیپر ملز اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں درخواست کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :