بہاولدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ لیکچرار سمیت 6 اوباشوں کی زیادتی

وائس چانسلر کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر لڑکی ایس ایس پی آپریشنز کے دفتر پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 31 جنوری 2018 22:20

بہاولدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ لیکچرار سمیت 6 اوباشوں کی ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 31جنوری2018ء ):بہاولدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ لیکچرار سمیت 6 اوباشوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔وائس چانسلر کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر متاثرہ لڑکی ایس ایس پی آپریشنز کے دفتر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان کی بہاولدین یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں یونیورسٹی کا پروفیسر بھی شامل ہے۔لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں اس ویڈیو کی بنیاد پر اسے بلیک میل بھی کیا گیا ۔اس نے اس بات کو وائس چانسلر بہاولدین زکریا یونیورسٹی کے نوٹس میں بھی لایا مگر انکی جانب سے اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ تھانے میں بھی رپورٹ درج کروانے کی کوشش کی مگر وہاں بھی میری شنوائی نہیں جس کے بعد لڑکی ایس ایس پی آپریشنز کے دفتر پہنچ گئی اور اس نے اپنے ساتھ بیتنے والے ظلم کی کہانی انہیں سنائی ۔جس کے بعد لڑکی کو ہیومن کرائسسز سیل میں منتقل کر دیا گیا جہاں سی پی او ملتان نے لڑکی سے ملاقات کی۔ حکام بالا نے ایس پی گلگشت جلیل عمران کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا اور تفتیش کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ دوسری طرف طالبہ کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا ہے۔