بلدیہ جنوبی کراچی کے لیاری زون کے آٹو ورکشاپ کے ملازمین کو اوورٹائم ،رین ایمرجنسی اور اعزازیئے کے بلز چیئرمین کی عدم منظوری کے باعث التواء کا شکار

بدھ 31 جنوری 2018 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) پیپلز یونٹی آف ڈی ایم سی سائوتھ ایمپلائز (رجسٹرڈ ) کے جنرل سیکریٹری خالد محمود ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیہ جنوبی کراچی کے لیاری زون کے آٹوورکشاپ کے ملازمین گذشتہ چار ماہ سے اوورٹائم ،رین ایمرجنسی اور اعزازیئے کی چیئرمین بلدیہ جنوبی کراچی کے دفترمیں منظوری کے لیے التواء کا شکار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے آٹو ورکشاپ کے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے اس امتیازی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آٹو ورکشاپ کے اوورٹائم ،رین ایمرجنسی اور اعزازیئے کے بلوں منظوری دی جائے تاکہ آٹو ورکشاپ کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :