خود مختار اور خوشحال پاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں،ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے،

ٹھوس معاشی پالیسیوں سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھی ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے ،یہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہواہے،سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھولے ہیںاوراس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں،سی پیک کے تحت ہونیوالی سرمایہ کاری سے پاکستان اورچین کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ،قومی معیشت کی مضبوطی اورسی پیک پر بات چیت شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کئے،پنجاب کی ترقی رول ماڈل بن چکی ہے ،مفتاح اسماعیل

بدھ 31 جنوری 2018 22:53

خود مختار اور خوشحال پاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں،ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے،ٹھوس معاشی پالیسیوں سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھی ہیں،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے اوریہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہواہے،سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھولے ہیںاوراس سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں،سی پیک کے تحت ہونیوالی سرمایہ کاری سے پاکستان اورچین کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کئے،پنجاب کی ترقی رول ماڈل بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی،جس میں قومی معیشت کی مضبوطی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ۔انہوںنے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے اور سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان بھر میںبہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہواہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اورہم سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدر، وزیراعظم اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک عظیم دوست چین کا ایسا عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے - سی پیک کے تحت ہونیوالی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیں -سی پیک کے منصوبے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اوریہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کریگا۔اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے عظیم منصوبے کو روکنے کی کوشش کی - ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں - وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔

پنجاب کی ترقی سب کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہبازشریف نے انتھک محنت اورمثالی اقدامات سے صوبے کو بدل کررکھ دیا ہے ۔