ماضی میں شہر کراچی کی ترقی میں ادارہ ترقیات کراچی کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے،

ڈی جی کے ڈی اے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حالیہ ادوار میں شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ادارہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

بدھ 31 جنوری 2018 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر کراچی کی ترقی میں ادارہ ترقیات کراچی کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے، سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حالیہ ادوار میں شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ادارہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر کے باہر کھلی کچہری سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر صارفین اور کے ڈی اے ملازمین نے ڈی جی کے ڈی اے کو بنیادی مسائل سے آگاہ کیاجبکہ ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد کی رونقیں بحال کرنے اور نئی نسل کو صحتمندانہ و تفریحی مقامات فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈ و پنشن کی مد میں بقایاجات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت جاری کی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان، سیکریٹری کے ڈی اے توفیق احمد سومرو، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ سید ارشد عباس، چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :