ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں، فنکشنل لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 31 جنوری 2018 22:38

ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں، فنکشنل لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے، سینیٹر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے کوئی اتحاد نہیں ہے ، فنکشنل لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے پیر صدرالدین شاہ راشدی کی کل محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، سندھ کی سیاست میں موثر کردار ادا کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ رواں سال الیکشن کا سال ہے نواز شریف عدل کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں ، نواز لیگ نے ملکی تاریخ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے، ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، سکھر حیدرآباد موٹر وے بھی تیزی تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ اپنی مرضی سے نہ فطرہ نہ زکواة اور کھالیں دے سکتے تھے، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی نواز شریف نے کراچی سے دہشتگردی کو ختم کیا کراچی کی روشنیاں بحال کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تو لاہور ترقی میں پیچھے رہ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں حکومت نے کچھ نہیں کیا جو لوگ ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں اور کرپشن کرتے ہیں انکو کوئی نہیں پوچھتا، حد تو یہ ہے کہ زرداری صاحب کرپشن کے خلاف باتیں کررہے ہیں ،زرداری کے ہاتھوں سے سندھ نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا جمہوریت میں کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے آصف زرداری الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ۔

متعلقہ عنوان :