نواز شریف 2 روزہ دورے پر (کل) کراچی پہنچیں گے

بدھ 31 جنوری 2018 22:37

نواز شریف 2 روزہ دورے پر (کل) کراچی پہنچیں گے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف (کل) جمعرات کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات اسد عثمانی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد نواز شریف اپنی آمد کے فوراً بعد پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت کریں گے جس کے بعد کراچی میں زیر تعمیر گرین لائن پروجیکٹ کا دورہ کریں گے جبکہ شام سات بجے تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ وکلاء برادری اور دیگر وفود سے ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :