وزیراعلیٰ پنجاب کی کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی اداروں و انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

بدھ 31 جنوری 2018 22:32

وزیراعلیٰ پنجاب کی کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہیں اور پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اوردیگر اداروں کیساتھ انتظامیہ بھی پوری طرح الرٹ رہے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جہاں کہیںسے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع ملے،کسی حکم کا انتظار کیے بغیر وہاں فوری طورپر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :