Live Updates

انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ،

خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی،کراچی میں 440مقابلے رائو انوار نے کرائے،کسی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے ، خیبرپختونخوا میں ایک مقابلہ بھی نہیں ہوا،7فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس

بدھ 31 جنوری 2018 22:28

انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی،، خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی، جس کا سرغنہ ایک میڈیا گروپ ہے،کراچی میں 440مقابلے رائو انوار نے کرائے،کسی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک مقابلہ بھی نہیں ہوا،7فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے۔

بدھ کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رولنگ پارٹی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی، جس کا سرغنہ ایک میڈیا گروپ ہے،انفرادی واقعات کو خیبرپختونخوا پولیس کا چہرہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، خیبرپختونخوا پولیس کی آج پاکستان کی افواج تعریفیں کر رہی ہے جس بہادری سے پولیس نے دہشت گردوں کا سامنا کیا ہم اسے سلام پیش کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے سنا تھا کہ پولیس بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کو یقین دلاتے ہیں کہ انہوں نے جو خیبرپختونخوا پولیس بارے سنا وہ درست تھا، کراچی اور قصور کے واقعات پر آرمی چیف سے اپیل کی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے مردان اور کوہاٹ واقعہ پر لوگ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دیکھتے ہیں،جو چیزیں اچھی ہو رہی ہیں ان کی تعریف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7فروری کو مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے، کراچی میں 440مقابلے رائو انوار نے کرائے،کسی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک مقابلہ بھی نہیں ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات