Live Updates

عمران خان اور پرویز خٹک صاحب اپنی نا اہلی کی ذمہ داری وفاق پہ نہ ڈالیں ،مریم اورنگزیب

عمران صاحب 350ڈیم بنانے کا آپ کا دعویٰ کدھر گیا وہ ڈیم کس سیارے پر بن رہے ہیں کیا پرویز خٹک صاحب مشترکہ مفادات کونسل میں کچھ کہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کچھ اور بولتے ہیں،پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی،عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا عمران خان اور پرویز خٹک کی مشترکہ پریس کانفرنس پر ردعمل

بدھ 31 جنوری 2018 22:35

عمران خان اور پرویز خٹک صاحب اپنی نا اہلی کی ذمہ داری وفاق پہ نہ ڈالیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک صاحب اپنی نا اہلی کی ذمہ داری وفاق پہ نہ ڈالیں ،عمران صاحب 350ڈیم بنانے کا آپ کا دعویٰ کدھر گیا وہ ڈیم کس سیارے پر بن رہے ہیں کیا پرویز خٹک صاحب مشترکہ مفادات کونسل میں کچھ کہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کچھ اور بولتے ہیں،پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی،عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔

بدھ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی مشترکہ پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر آپ عوامی احتساب سے نہیں بچ سکتے،عمران صاحب 350ڈیم بنانے کا آپ کا دعویٰ کدھر گیا،وہ ڈیم کس سیارے پر بن رہے ہیں پرویز خٹک صاحب مشترکہ مفادات کونسل میں کچھ کہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کچھ اور بولتے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی،عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں،آپ نے 4سالوں میں کنٹینر کی تزئین و آرائش ، پتلی تماشہ ، جھوٹ بولنے ، اداروں کی تضحیق کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب جس وقت آپ کنٹینر تیار کر رہے تھے وفاقی اور پنجاب حکومت پاکستان کے لوگوں کے لیئے توانائی اور بجلی کے منصوبے لگا رہی تھی جو آج مکمل ہو رہے ہیں ،شہباز شریف سے حسد کرنے کی بجائے عمران صاحب محنت کی عادت اور عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں،عمران صاحب بجلی معاہدے کرنے سے نہیں بجلی کے کارخانے لگانے سے بنتی ہے،عمران صاحب آپ بجلی بناتے نہیں ہیں بلکہ خیبر پختونخواہ میں جانے والی بجلی چوری کرواتے ہیں ،عمران صاحب ایک بھی منصوبے کا نام بتائیں جو آپ نے چار سال میں شروع کیا ہو اور مکمل کیا ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات