رانا ثناء کے بیان پر وزیراعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دیدی ،ْنظام الدین سیالوی

کمیٹی میں 6 علماء ، زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدشامل ہیں ،ْ گفتگو

بدھ 31 جنوری 2018 22:18

رانا ثناء کے بیان پر وزیراعلیٰ نے کمیٹی تشکیل دیدی ،ْنظام الدین سیالوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ایک ہفتے کے اندر صوبائی وزیر کے بیان کی تحقیقات کریگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے بتایا کہ کمیٹی میں 6 علماء ، زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدشامل ہیں۔

کمیٹی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا ویڈیو یا تحریری بیان لیگی۔نظام الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر پیرسیالوی نیان سے استعفامانگ رکھا ہے۔ رانا ثناء اللہ کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے تو استعفے کی شرط رکھی ہے ،ْکمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا۔انہوںنے کہاکہ وہ رانا ثناء اللہ کے استعفے والے بیان پر قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :