آزاد کشمیر کی عوام قائد (ن) لیگ نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کا خیر مقدم کرتے ہیں ‘

مسلم لیگ کا وطن کی آزادی میں تاریخی رول ہے ‘مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکاقافلہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات اور قائد کشمیر وزیر اعظم فاروق حیدر خان کی قیادت میںدرست سمت عوامی خدمت کاسفرجاری وساری رکھے ہوئے ہے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے رہنمائوسردارمنیرحسین خان اورراجہ عقیلکا مشترکہ بیان

بدھ 31 جنوری 2018 22:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے رہنمائوںحلقہ صدرنکیال سردارمنیرحسین خان اورحلقہ صدرکھوئیرٹہ راجہ عقیل نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام قائد ن لیگ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر کا خیر مقدم کرتے ہیں مسلم لیگ کا وطن کی آزادی میں تاریخی رول ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکاقافلہ سالار جمہوریت سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان اور قائد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میںدرست سمت عوامی خدمت کاسفرجاری وساری رکھے ہوئے ہے ‘میاںمحمدنوازشریف کی قیادت میںمسلم لیگ ن عوامی خدمت میںپیش پیش ہے ریاست جموںکشمیرکے عوام ملک پاکستان ،پاکستانی عوام ،افواج پاکستان اورپاکستان کے حکمرانوںسے بلاتخصیص عقیدت ومحبت رکھتے ہیںقائدمسلم لیگ ن میاںمحمدنوازشریف کے بڑے جلسہ عام سے خطاب سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کومثبت پیغام جائے گاآج وادی کشمیرمیںبھارتی افواج کے مظالم انتہاکوپہنچ چکے ہیںہماری یکجہتی اوراتحادسے ہی غلامی کی زنجیریںٹوٹیںگی اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی ہمارامقدربنے گی آزادکشمیرمیںقائم مسلم لیگ ن کی حکومت بلاتخصیص تعمیروترقی ، میرٹ پرروزگارکی فراہمی کویقینی بنائے ہوئے ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے قائدعوام میاںمحمدنوازشریف کی مظفرآبادآمدکے حوالہ سے منعقدہ ن لیگی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قائد پاکستان سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے 5فروری کے دورہ آزاد کشمیر کے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل پر گہرے اور دورس اثرات مرتب ہو نگے میاں محمد نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کا مسلم لیگی کارکن والہانہ استقبال کر یں گے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ضلع بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گااس حوالہ سے مختلف کمیٹیاںبھی تشکیل دے دی گئی ہیںضلع بھرسے ن لیگی عہدیداران،کارکنان پانچ فروری کومظفرآبادمیںہونے والے جلسہ میںاپنی بھرپورشرکت کریںگے ہولاڑ کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جا ئے گی ضلعی ہیڈ کوارٹرز ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ،قصبوں اور تعلیمی اداروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جلسے جلوسوں اور مختلف تقریبات میں تاجر ، طلبہ ،وکلاء‘ صحافی ،سرکاری ملازمین اور تمام مکاتب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر کے اپنی ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں گے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع بھر کے اندر جوش و جذبہ سے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا۔