بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محکمہ ایچ آر ایم کی اجازت اور مشاورت کے بغیر براہ راست عملے کی تعیناتی کے حکم نامے جاری کرنے پر پابندی عائد

بدھ 31 جنوری 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سربراہان محکمہ جات کی طرف سے محکمہ ایچ آر ایم کی اجازت اور مشاورت کے بغیر براہ راست عملے کی تعیناتی کے حکم نامے جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق تمام سربراہان محکمہ جات افسران / اہلکاروں کی اپنے طور پر براہ راست تعیناتی کا حکم نامہ جاری کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ خالصتاً انتظامی معاملہ ہے تاہم ضرورت پڑنے پر ایسے کیسز مزید کارروائی کے لئے محکمہ ایچ آر ایم کو بھیجے جاسکتے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :