کراچی ،مقامی عدالت میں راؤ انوار کے قریبی ساتھی ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے حوالے سے پولیس رپورٹ جمع کرادی گئی

بدھ 31 جنوری 2018 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) کراچی میں مقامی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے قریبی ساتھی ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے حوالے سے پولیس رپورٹ جمع کرادی گئی ۔بدھ کو ایس آئی پی علی حیدر نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شیخ کی وانٹ گرفتاری پر تعمیل کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب گرینڈ جرگے کے لوگ جمع ہوئے توایس ایچ او تھانے کے روزنامچے میں جعلی میڈیکل انٹری کرکے تھانے سے فرار ہوگئے۔ایس ایس ایچ شعیب شیخ مفرور راو انوار کے خاص ہیں ۔ایس ایچ او شعیب شیخ پانچ دن قبل سہراب گوٹھ تھانے سے غائب ہوئے ۔ان کا فون نمبر بند جارہا ہے اس لیے ان سے رابطہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شعیب شیخ کا نام ان 7 پولیس اہلکاروں مین شامل جنہیں گزشتہ دنوںمعطل کیا گیا۔

ایس ایچ او شعیب کی تنخواہ بھی روک دی گئی ہے اور ان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ شعیب شیخ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں۔فاضل مجسٹریٹ نے بھی پولیس رپوٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ ایس ایچ او شعیب شیخ کے خلاف جے ایم سینٹرل کی شکایت پر اکتوبر 2017 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پیش نہ ہونے پر انکے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔عدالت انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے۔#

متعلقہ عنوان :