کراچی، ایم سی اسپتالوں کی نرسوں نے تمام میڈیکل الاوئسز کی عدم فراہمی پر احتجاج

بدھ 31 جنوری 2018 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) کے ایم سی اسپتالوں کی نرسوں نے تمام میڈیکل الاوئسز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اسپتالوں سے تعلق رکھنے والا نرسنگ کا عملہ سراپا احتجاج بن گیا ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ انہیں دس سالوں سے کسی قسم کے الاونسز نہیں دیئے جا رہے۔ اور نہ ہی انہیں ترقی دی جا رہی ہے۔

کے ایم سی کے ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دینے والی نرسوں کا گریڈ بھی نہیں بڑھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کے ایم سی اولڈ بلڈنگ کے باہر احتجاج کرنیوالی نرسوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔عباسی شہید سے تعلق رکھنے والی اسٹاف نرس کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ویسے بھی نرسوں کی تعداد کم ہے اور جو ہے انہیں بھی مراعات نہیں مل رہیں۔ نرسوں نے کہا کہ انکا گزارا مشکل سے ہوتا ہے دوسری جانب انکے ڈیوٹی ٹائمنگز بھی بہت زیادہ ہیں۔کے ایم سی اولڈ بلڈنگ کے باہر احتجاج کرنیوالی نرسوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے تمام مطالبات جائز ہیں انہیم تسلیم کیا جائے۔ بصورت دیگر وہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :