کراچی ، چائنا کٹنگ کیخلاف کے ڈی اے کی مہم کے حوالے سے سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرائی گئی

بدھ 31 جنوری 2018 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء) کراچی میں چائنا کٹنگ کیخلاف کے ڈی اے کی مہم کے حوالے سے سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، رپورٹ میں 1600 پلاٹ خالی کرانے کادعوی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مختلف پلاٹس کے نمبر کئی کئی بار ڈالے گئے ہیں ،کے ڈی اے کی مہم میں 300 پلاٹ خالی کرائے جاسکے ہیں ، رپورٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسٹمنٹ نے تیار کی تھی۔

سپریم کورٹ نے کے ڈی اے کو کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کاحکم دیاتھا، یہ تجاوزات اور چائنا کٹنگ پارکس اور کھیل کے میدانوں پر کی گئی تھیں ۔شادی ہال کے مختلف یونٹس گراکرتعدادبڑھا کرپیش کی گئی ،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پروزیراعلی ہاوس نے بھی نوٹس لے لیا۔رپورٹ میں ایک پلاٹ کوکئی باردکھانے پرکے ڈی اے حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :