خیبر پختونخوا کے وزیر کے بھائی کے گھر میں پراسرار طور پر مرنے والی بچی مصباح کی قبر کشائی (کل) ہوگی

بدھ 31 جنوری 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کے بھائی کے گھر میں پراسرار طور پر مرنے والی بچی مصباح کی قبر کشائی کل ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ تعلیم مشتاق غنی کے بھائی کے گھر میں ملازم بچی مصباح کی قبرکشائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مصباح کی قبرکشائی آج کی جائے گی ،قبر کشائی کے احکامات مقامی عدالت کے مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے،ایبٹ آباد پولیس کے مطابق واقعہ کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں ،جبکہ ڈی آئی جی کو رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے،دوسری جانب صوبائی وزیر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کرنے خود کہا تاکہ اصل حقائق سامنے آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی ملازمہ نہیں میرے بھائی کے گھر کی ایک فرد تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئے گی تو سچ سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :