رائو انوار کے بارے میں کوئی جانتا ہے تو وہ آصف علی زرداری ہے، سینیٹر مشاہد اللہ خان
ایم کیو ایم کو کراچی کامجرم سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ایک سیٹ نہیں ملے گی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 31 جنوری 2018 18:49
(جاری ہے)
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف عدل کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں،کل مسلم لیگ ن کے صدر کراچی آئیں گے،گرین لائن منصوبے کا وہ کل 2 بجے دورہ بھی کریں گے،2013 سے اب تک پی ایم ایل این نے تاریخی کام کیا ہے ،بجلی کے بے پناہ کارخانے لگائے گئے ہیں،کے فور منصوبے پر کام نواز شریف نے ہی شروع کرایا ہے، موٹرویز پر کام بھی وفاق کا ہی کارنامہ ہے،شہر کے لوگوں کو محصور کرلیا گیا تھا، شہر کا امن برباد کردیا گیا تھا ،ہر چوتھے دن ہڑتال کے نام پر معیشت بند ہوتی تھی،کوئی مسجد کوئی امام بارگاہ شہر قائد میں نہیں بچی تھی ،انہوں نے کہا کہ ساڑھے تیرا ہزار میگا واٹ بجلی ان چار سالوں میں پیدا کی ہے،کے پی کے میں ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا ،اگر ایک دفعہ عوام نے کراچی میں نواز شریف کو ووٹ دیا تو لاہور بہت پیچھے رہ جائے گا ،جو لوگ کرپشن اور قتل کرتے ہیں ان سے حساب کتاب نہین ہوتا،مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آتا ہے تو رینجرز امن بحال کر دیتی ہے ،راؤ انوار کے بارے میں کسی کو معلوم ہے تو وہ آصف زرداری ہیں،پیر پگارا سے ہم رابطے میں ہے ،کل گیارہ بجے کے بعد نواز شریف لینڈ کریں گے، شہر کو گندگی کا ڈھیر کس نے بنایا ہی انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کر کے کہا کہ آصف زرداری یہ سندھ تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے ،کل پورا دن نواز شریف کراچی والوں کے ساتھ ہوں گے ،وزارت اعظمیٰ سے ہٹا دیا لیکن عوام کے دلوں میں نواز شریف بسا ہوا ہے ،بلوچستان کے عوام بکاؤ مال نہیں ہیں،حکومتیں تو الٹتی رہتی ہیں،نواز شریف کل وزیراعظم تھے آج نہیں ہیں،پیسہ چلانے کا مطلب ہے کہ آپ نے سیاست میں ہتھیار ڈال دیئے ہیں،ووٹ اسے ملے گا جس نے پاکستان کی خدمت کی ہے ،ہم ایم کیو ایم کو کراچی کامجرم سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ایک سیٹ نہیں ملے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.