سندھ پولیس کا ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا،شکار پور کا رہائشی انصاف کیلئے کراچی پہنچ گیا

بدھ 31 جنوری 2018 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) سندھ پولیس کا ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا۔ شکار پور کا رہائشی نوید علی اپنے بھائی کو انصاف دلانے کے لئے کراچی پہنچ گیا۔ مقتول وحید علی کے بھائی نوید علی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بھائی کو شکار پور کے ایس ایچ او زاہد حسین ابڑو، پولیس کانسٹبل واجد شاہ اور ہادی بخش نے قتل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے رہائشی نوید علی نے الزام عائد کیا کہ اس کے بھائی کو22 اگست 2017 کو ایس ایچ او زاہد حسین ابڑو، پولیس کانسٹبل واجد شاہ اور ہادی بخش نے قتل کیا اور ہمیں بتایا گیا کہ وحید ڈاکووں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔وحید علی کا کہنا ہے کہ کیس سے ہٹنے کے لئے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وحید علی نے آئی جی سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔وحید علی کے قتل کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج تو کرلیا گیا لیکن مقتول کے بھائی نوید علی نے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ اور ایس ایس پی عمر طفیل سے ملنے کی کوشش کی لیکن کسی نے ملنا گوارا نہیں سمجھا۔

متعلقہ عنوان :