بلاول اپنے قد سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں ، قاتل تو بلاول کے گھر میں ہی موجود ہے، لیاقت علی جتوئی

بدھ 31 جنوری 2018 18:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ بلاول زرداری ہمیشہ اپنے قد سے زیادہ بڑی باتیں کرتے ہیں ان کے مشیر انہیں بتائیں کے تحریک انصاف پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر میں دیکھیں جہاں ان کی والدہ اور چچا کے قاتل بیٹھے ہوئے ہیں بلاول اپنی پھپو کی فکر کریں جو سندھ میں 90پرسنٹ کے نام سے مشہور ہوچکی ہیں ، پیپلزپارٹی دہشتگردوں کو سپور ٹ کرتی رہی ہے اور کراچی میں جاری موجودہ دہشتگردی اور بدامنی میں بھی پیپلزپارٹی ملوث ہے ماضی میں ایک لیڈر کو کاپی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی میں اپنی سیاسی دکان کھولنے کی کوشش میں مصروف ہے پولیس سے لیکر ہر ادارے میں پیپلزپارٹی کے دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتوئی ہائوس پر پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ ، رائو انوار ، سیہون دھماکے کے سہولتکار ، میہڑ سانحے میں ملوث افراد پیپلزپارٹی کے آشرواد سے کام کرتے رہیں لیکن بلاول کو صرف پی ٹی آئی ہی نظر آتی ہے بلاول تقریروں پر زور لگائیں یا تحریک انصاف پر تنقید کریں تین صوبوں سے صفایا ہونے کے سندھ میں بھی اب پیپلزپارٹی کی بساط لپٹتی جارہی ہے عمران خان کا پیغام سندھ کے ہر کونے تک تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکومت انتقامی کارروائیوںپر اتر آئی ہے لیکن بلاول زرداری اور ان کی حکومت سے اب سندھ کی عوام ڈرنے والی نہیں انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یزیدیت کا تیر ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :