محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر(کل) کراچی پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نے (ن)لیگ سندھ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں طلب کرلیا،2فروری کو سیمینار میں شرکت کریں گے

بدھ 31 جنوری 2018 18:20

محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر(کل) کراچی پہنچیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پرکل (جمعرات) کراچی پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف یکم فروری کو صبح دس بجے اولڈ ٹرمینل کراچی پہنچیں گے ۔سابق وزیر اعظم نے نواز لیگ سندھ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں طلب کرلیا ہے ۔

اجلاس میں عام انتخابات سے قبل نواز لیگ کو سندھ میں منظم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم سے اتحادی جماعت مسلم لیگ (فنکشنل) کا وفد بھی ملاقات کرے گا ۔نواز شریف رات کو کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے ۔سابق وزیر اعظم 2 فروی کو نجی ہوٹل میںجمہوریت کا مستقبل کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کریں گے ۔سابق وزیر اعظم سے دو بجے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر یاسین آزاد کی قیادت میں سینئر وکلا کا وفد ملاقات کرے گا ۔سابق وزیراعظم کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا بھی جائزہ لیں گے ۔سابق وزیر اعظم دو فروری شام 6 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے ۔